• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چا ئنہ۔جنوبی ایشیا ایکسپو کا آ غازتازترین

November 21, 2022

کن منگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صو بہ یو ن نان میں چھٹی چا ئنہ۔جنو بی ایشیا ایکسپو اور 26 ویں چا ئنہ کن منگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فئیر  کا آ غاز ہو گیا ہے۔

آن لا ئن اور آ ف لا ئن منعقد ہو نے والے چا ر روزہ سیشن کے دوران 80 مما لک ،خطوں اور بین الاقوا می اداروں  سے لو گ  نئی تر قی کے لئے نئے مواقع  کے مو ضو ع کے تحت شر کت کر تے ہو ئے تبا دلہ خیال کر یں گے۔

سبز توا نا ئی،  سطح مر تفع کی خصو صیات کے ساتھ جد ید زراعت ، با ئیو میڈ یسن اور  صحت، جد ید مینو فیکچر نگ ، سیا حتی ثقافت وغیرہ پر مبنی 13 پو یلینز قا ئم کئے گئے ہیں۔

ایکسپو معا شی  اور تجا رتی تعاون  اور عوام کے تبا دلوں کے حوا لے سے ایک پلیٹ فا رم بن گیا ہے۔رواں سال کی ایکسپو کے دوران 200 سے زائد منصو بوں پر دستخط ہو نے کی تو قع ہے ، جس سے سر ما یہ کا ری 400 ارب یوآن (56.2 ارب امر یکی ڈالرز) سے  زائد ہو نے کی تو قع ہے۔

اعدا دو شمار کے مطا بق 2013 سے پہلی ایکسپو کے انعقاد کے بعد سے 89 مما لک ، خطے اور بین الاقوا می ادارے شر کت کر چکے ہیں، اور 2770 مقا می اور غیر ملکی منصوبوں پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔