• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بڑھتی مہنگائی، 32 فیصد امریکیوں کو بل کی ادائیگیوں میں دشواری کا سامناتازترین

October 13, 2022

نیویارک (شِنہوا) سی این بی سی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہرشے کی قیمتوں میں اضافے سے بنیادی ضروریات کی ادائیگی مشکل ہورہی ہے جس کے سبب بہت سے امریکی زندگی کی دوڑ میں پیچھے چلے گئے ہیں۔

لینڈنگ ٹری کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق  گزشتہ 6 ماہ میں تاخیر سے اپنا بل ادا کر نے والے بالغ افراد کی تعداد 32 فیصد ہو گئی  ہے ۔ ان میں سے 61 فیصد کے مطا بق یہ اخرا جات پو را کر نے کے لئے ان کے پاس رقم نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطا بق  تقریباً 40 فیصد نے کہا کہ وہ ایک برس قبل کے مقابلے میں اپنے بل برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔  زیادہ تر افراد نے کہا کہ وہ یوٹیلٹی بل، کریڈٹ کارڈ یا کیبل یا انٹرنیٹ کے بل کی ادائیگی میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ بڑھتی مہنگائی نے صارفین پر بوجھ ڈالا ہے جس کی وجہ سے زیادہ امریکیوں کے لئے اپنی معاشی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔