لندن(شِنہوا) برطانوی راکٹ سٹارٹ اپ اسکائی رورا اگلے چند مہینوں میں آئس لینڈ سے سنگل سٹیج سباربیٹل گاڑی خلا میں بھیجنے کی تیاری کررہی ہے جس سے 2023 میں سکاٹ لینڈ سے اس کے پہلے راکٹ کی لانچنگ ممکن ہوسکے گی۔
اسکائی روراکے لیڈ کمیونیکیشن آفیسرنکی فنی گان نے ای میل کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ اسکائی لارک ایل نامی گاڑی کی لانچنگ سے اسکائی رورا کو اپنے موبائل لانچ کمپلیکس کی اہم صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا جس سے ٹیم کو اگلے سال اسکائی رورا ایکس ایل کی لانچنگ کے لیے اہم تجربہ حاصل ہوگا۔
اسکائی رورا کی ویب سائٹ کے مطابق، اسکائی رورا ایکس ایل تین منزلہ ہلکے درجے کی لانچنگ گاڑی ہے جس کا مقصد 5 سو سے 1ہزار کلومیٹر کی بلندی کے درمیان سورج کے ہم آہنگ مدار میں اور 2سو سے 1ہزار کلومیٹربلندی کی حد کے درمیان قطبی مدار میں پے لوڈ پہنچانا ہے۔