لندن(شِنہوا)برطانیہ کے اعلیٰ پولیس اہلکاروں نے اعتراف کیاہے کہ 1989 کے ہلزبرو حادثے کی بنیادی وجہ پولیس کی ناکامی تھی جس میں لیورپول ایف سی کے 97 شائقین ہلاک ہو گئے تھے۔
ایک تاریخی مشترکہ بیان میں کالج آف پولیسنگ اور نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) کے سربراہان نے ہلزبرو میں متاثرہ خاندانوں کے نام معافی نامہ جاری کیا۔
ہلزبرو متاثرہ خاندانوں کی رپورٹ میں کالج آف پولیسنگ کے چیف کانسٹیبل اینڈی مارش، سی ای او اور این پی سی سی کے سربراہ مارٹن ہیوٹ نے کہا کہ97 مرد، خواتین اور بچوں کو غیر قانونی طور پر قتل کیا گیا۔پولیس کی ناکامی اس سانحے کی بنیادی وجہ تھی اور پولیس کی ناکامی تب سے ہی خاندان کے افراد کی زندگیوں کو تباہ کرتی رہی ہے۔