• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برطانیہ یوکرین بحران میں مداخلت بند کرے:روستازترین

November 20, 2023

ماسکو(شِنہوا) روس  نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے بحران میں اپنی مداخلت بند کرے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ میں دوسرے یورپی محکمہ کے ڈائریکٹر سرگئی بیلیایف نے کہاکہ برطانوی قیادت یوکرین کے لیے اپنی جامع حمایت  جاری رکھے ہوئے ہے۔ برطانیہ روس پر 'میدان جنگ میں شکست' تھوپنے کے ایک تھیسس پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے آغاز کے بعد سے، لندن نے یوکرین کو تقریباً 6ارب60کروڑ پاونڈ(8ارب23کروڑڈالر) کا فوجی سازوسامان بھیجا ہے، جو نیٹو میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

تاہم بیلیایف نے کہا یوکرین تنازعے میں لندن کی شمولیت اسلحے کی سپلائی اور یوکرین کی مسلح افواج کے جنگجوؤں کو برطانیہ کی سرزمین پر تربیت دینے سے سے بھی آگے ہے اور30ہزار سے زیادہ افراد پہلے ہی ان سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی فوجی ڈھانچہ یوکرین کے خصوصی آپریشنز فورسز کے یونٹس کو براہ راست یوکرین کے اندر تربیت دینے اور ہتھیاروں کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ اس میں بحیرہ اسود اور ازوف میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں انتہائی اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔