• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برطانیہ، ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمدتازترین

September 01, 2024

لندن(شِنہوا)برطانیہ کے شمال مغربی قصبے سرے کے علاقے سٹینز۔اپون۔تھامس میں  ایک گھر سے تین بچوں اور ایک مرد سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

سرے کے پولیس آفیسرز کو ساوتھ ایسٹ کوسٹ ایمبولینس سروس نے مقامی وقت کے مطابق دن 1 بجکر 15 منٹ پر اس واقعے کی اطلاع دی جہاں انہوں نے 3 بچوں اور ایک مرد کی لاشیں پائیں۔

سرے پولیس نے کہا ہے کہ ان اموات کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک الگ واقعہ ہے جس میں کوئی  تیسرا فریق ملوث نہیں۔

پولیس نے کہا کہ ان کے رشتہ دار باخبر ہیں اور ماہر افسران سے تعاون کریں گے۔