لندن (شِنہوا) پو لیس نے تصد یق کی ہے بر ٹش چینل آئی لینڈ آف جر سی میں فلیٹس کے ایک بلا ک میں دھماکے اور آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پو لیس نے ٹویٹ میں تصد یق کی کہ دھما کہ کے باعث مر نے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔اس کے علا وہ ایک اندازے کے مطا بق 4 شہر یوں کی تلاش کا عمل جا ری ہے۔
پو لیس نے کہا کہ تلاش اور ریسکیو آ پریشن کو بحا لی آ پریشن میں منتقل کر دیا گیا ہے جس سے یہ معلوم ہو تا ہے کہ وہاں اب کوئی بھی زندہ بچ جا نے والا شخص نہیں ہو گا۔
یہ دھما کہ جز یرے کے دارالحکومت سینٹ ہیلر کی بندر گا ہ کے قر یب واقع تین منز لہ عما رت کے بلاک میں ہوا۔
جر سی پو لیس کے سر برا ہ را بن اسمتھ نے بتا یا کہ سر کا ری طو ر پر آ تشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تا ہم ایسا معلوم ہو تا ہے کہ یہ گیس کے اخراج کے با عث ہوا ہے۔