• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برونائی میں چائنہ ڈے کارنیوال میں 6 ہزار سے زائد سیاحوں کی شرکتتازترین

December 29, 2022

بندرسری بیگوان (شِنہوا) بین الاقوامی کنونشن مرکز میں 3 روزہ چائنہ ڈے ثقافتی کارنیوال اختتام پذیر ہوگیا جس میں 6 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

چائنہ  ڈے ثقافتی تقریب کا انعقاد برونائی- چین بیلٹ اینڈ روڈ ایسوسی ایشن اور برونائی میں چائنہ انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا جسے برونائی کی خارجہ امور، بنیادی وسائل ، سیاحت ، ثقافت، نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارتوں اور برونائی میں چینی سفارتخانے کا تعاون حاصل تھا۔ یہ برونائی دسمبر میلے کا ایک حصہ بھی تھا۔

برونائی ، بندرسری بیگوان میں منعقدہ چینی دن کی ثقافتی تقریب میں لوگ روایتی چینی پکوان زونگ زی تیار کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

یہ 2020 کے بعد سے چائنہ ڈے ثقافتی تقریب کا دوسرا ایڈیشن تھا جس میں برونائی اور چین دوستی کو اجاگر کیا گیا۔

چینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز وانگ ہائی تاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ " رواں سال چائنہ ڈے کی تقریب ایک اور کامیابی ہے جس نے برونائی میں ہمارے دوستوں کے لئے نئے دور میں چین بارے مزید جاننے بارے ایک نئی راہ کھولی ہے۔

ووشو اور خطاطی، چینی سامان اور خصوصی اشیا  کی فروخت جیسی سرگرمیاں اس تین روزہ تقریب کا حصہ تھیں جس میں چینی ثقافت روشناس کرائی گئی۔