• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک نے چین میں پہلے غیر خودمختار قرض کی منظوری دے دیتازترین

November 30, 2023

شنگھائی (شِنہوا) برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) نے پائیدار انفراسٹرکچر منصوبے کے لیے بینک آف ہوژو کو5کروڑ ڈالرکے مساوی یوآن میں قرض دینے کی منظوری دی ہے ، جو چین میں اس کی جانب سے پہلا غیر خودمختار قرض ہے۔

یہ قرض مشرقی  صوبہ ژی جیانگ میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس میں صاف توانائی اور توانائی کی موثر فراہمی ، نقل و حمل اور لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ پانی اور صفائی پر توجہ دی جائے گی۔  قرض  سے بینک مقامی کمپنیوں کو چھتوں پر شمسی توانائی، سمارٹ پارکنگ اور آبی ذخائر کی تزئین و آرائش جیسے منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم  کرسکے گا۔

شنگھائی میں ہیڈ کوارٹرکے ساتھ  این ڈی بی  کو برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے برکس  ممالک اور دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک میں بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔