• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برکس منصفانہ اور زیادہ مساویانہ عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر میں مدد گار ہے، سروےتازترین

September 24, 2024

ماسکو(شِنہوا)  ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ برکس میکانزم ایک منصفانہ اور زیادہ  مساویانہ عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر میں کردار ادا کر رہاہے۔

''دی گلوبل سروے ، عالمی ترقی کے نئے دور میں برکس تعاون 2024 ''کے عنوان سے کیا گیا سروے 30 ممالک میں 12 ہزار 3 سو 16 درست نمونوں کے ساتھ کیا گیا  جس کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی  نظم و نسق کو بہتر بنانے میں برکس میکانزم کے کردار کو تسلیم کرنے کی شرح 94.6 فیصد تک پہنچ گئی۔

سروے  میں جواب دہندگان کا ماننا تھا کہ برکس میکانزم عالمی نظم و نسق میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافہ کرے گا اور عالمی نظم و نسق کے  نظام  میں اصلاحات اور بہتری میں اضافہ کرے گا۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں اس طرح کے جذبات زیادہ مضبوط ہیں، برکس ممالک اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں تسلیم شدہ شرح 95 فیصد سے زیادہ ہے، سروے میں مزید کہا  گیا کہ روس، برازیل، پاکستان، کیوبا، پیرو اور میکسیکو جیسے ممالک میں تسلیم کرنے کی  یہ شرح 96 فیصد سے زیادہ ہے۔

یہ سروے مئی سے جولائی 2024 تک اکیڈمی آف کنٹینپرری چائنا اینڈ ورلڈسٹڈیز نے بیجنگ ڈیٹا وے ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے کیا تھا۔ اسے ماسکو میں گورننس اینڈ کلچرل ایکسچینج فورم 2024 پر برکس سیمینار میں جاری کیا گیا ۔