• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برکس ممالک کا عالمی معیشت اور نظم و نسق کی ترقی میں اہم کردار ہے، برکس ایکسپرٹ فورمتازترین

June 07, 2024

سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا) برکس ایکسپرٹ فورم کے شرکاء نے کہا ہے کہ برکس ممالک نے عالمی معیشت کی ترقی کے فروغ ،عالمی نظم و نسق کی بہتری اور کثیر الجہتی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر لو یان سونگ نے برکس ایکسپرٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جیسا کہ دنیا تبدیلیوں سے گزررہی ہے، برکس ممالک  مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے اعلی معیار کی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں اور مشترکہ طور پر جدیدیت کے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

لو جو نیو چائنہ ریسرچ کی اکیڈمک کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ہیں  نے کہا کہ یہ کوششیں چیلنجزسے  اجتماعی طور پر نبردآزما ہونے اور  انسانیت کے لیے ایک درخشاں مستقبل کے قیام  کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا چین کی سرکاری نیوز ایجنسی اور میڈیا کے ایک بڑے تھنک ٹینک ہونے کے ناطے شِنہوا برکس تعاون میکنزم کے کامیاب طریقوں پر گہرائی سے تحقیق اوراس کی عصری قدر اور عالمی اہمیت کی گہرائی سے تشریح کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی  اپنے شراکت داروں کیساتھ برکس تعاون میکنزم کے فروغ  اور  تحقیق کو مزید مستحکم کرنے کلیئے تیار ہے۔

اس موقع پر روسی ریاست ڈوما کے پہلے نائب چیئرمین الیگزینڈر ژوکوف  نے کہا کہ برکس ممالک خود مختار مساوات اور آزادانہ طور پر ترقی کی راہوں کے انتخاب کے حق کا احترام کرتے ہیں۔ وہ باہمی مفادات کا خیال رکھتے ہیں کھلے پن اور اتفاق رائے کے اصولوں پر کاربند ہیں اور کثیر قطبی عالمی نظام  سمیت منصفانہ عالمی مالیاتی و تجارتی نظام  کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اجتماعی طور پر پر اہم مسائل حل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میکنزم عالمی تعاون کیلئے نمونہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  روس   برکس کے   گردشی چیئرمین کے طور پر اس سال سیاست،سلامتی،معیشت،مالیات،تعلیم اور ثقافت پر متعدد  تقریبات کا انعقاد کریگا۔

جنوبی افریقہ میں مقیم انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ڈائیلاگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فلانی میتھیمبو نے کہا کہ برکس ممالک حقیقی کثیرالجہتی کی وکالت اور اس پر عمل کرتے ہیں اور وہ کثیر قطبی کو فروغ دینے اور عالمی تعلقات کو جمہوری  بنا نے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا برکس کا مقصد زیادہ معقول اور منصفانہ بین الاقوامی  نظم  کی تعمیر کرنا اور  عالمی امن، استحکام اور خوشحالی میں ملسسل حصہ ڈالنا ہے۔

برازیلین سنٹر فار انٹرنیشنل ریلیشنز کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین جوز پیو بورگس دی کاسترو فلہو نے کہا ہے کہ برکس نئے بین الاقوامی  نظام کی تشکیل میں اہم قوت ہے اس کا میکنزم اپنی لچک اور جامیعت ظاہر کرتا ہے، رکن مالک کے ثقافتی، اقتصادی اور مذہبی اختلافات کا احترام کرتا ہے اور باہمی فاہدہ مند تعاون ک فوغ دیتاہے۔

انہوں نے رکن مما لک پر زور دیا کہ کاربن کے اخراج میں کمی،غربت کےخاتمے،توانائی کی منتقلی اور ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے تعاون کو مضبوط کریں۔

روسیا سیگودنیا میڈیا گروپ کے جنرل ڈائریکٹر دمتری کسلیف نے کہا کہ آج دنیا میں ترقی کے نئے مرکزابھر رہے ہیں جن میں برکس ایک بہت اہم قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس فریم ورک کے تحت، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون آسانی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس سے ابھرتے ہوئے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ ہوا ہے۔

برکس ایکسپرٹ فورم 2024 سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے فریم ورک کے تحت منعقد ہوا جس کی میزبانی شنہوا نیوز ایجنسی اور روسیا سیگوڈنیا نے کی۔ برکس ممالک کے سرکاری حکام، بڑے بین الاقوامی میڈیا کے سربراہان اور اسکالرز نے اس فورم میں شرکت کی۔