• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برکس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کثیر قطبی دنیا کا اظہارہے:کوہنتازترین

August 23, 2023

نیویارک(شِنہوا)چینی امورکے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ ایک کثیر قطبی دنیا کے اظہار کے طور پر چین نے ہمیشہ برکس کی اہمیت کو برقرار رکھا ہے اورمزید ممالک کے لیے اس کی مقبولیت میں کثیر قطبی دنیا کے اظہار میں اضافہ ہواہے۔

کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برکس بزنس فورم 2023 میں چینی وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے صدر شی جن پھنگ کا بیان پڑھ کر سنایا جس سے ایک کثیرالقومی اقتصادی تنظیم کے طور پربرکس کی بڑھتی ہوئی اہمیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔ کوہن نے کہا کہ 40 سے زائد ممالک نے برکس میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور تقریباً دو درجن نے باضابطہ درخواستیں دی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برکس میں توسیع سے تجارت میں اضافہ اور وقت کے ساتھ ساتھ تجارت پر انحصار کرنے والے ممالک میں تنوع آئے گا۔ بین الاقوامی تجارتی تصفیوں کے لیے برکس کی ممکنہ  کرنسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر دنیا کے ممالک -- گلوبل ساؤتھ -- توسیع شدہ برکس میں اجتماعی طور پر کام کر کے بین الاقوامی اقتصادیات، مالیات اور تجارت پر زیادہ اثر انداز ہوسکتے ہیں۔