ریوڈی جنیرو(شِنہوا)برکس پالیسی سینٹر کی جنرل کوآرڈینیٹر اور محقق اینا ایلیسا ساگیورو گارسیا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں توازن اور اتفاق رائے پیدا کرنےمیں برکس ممالک عالمی کردار ادا کر رہے ہیں۔
برازیل کی بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسرگارسیا نے یہ بات منگل سےجمعرات تک جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والےبرکس سربراہ اجلاس کے حوالے سے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں توازن پیداکرنے اور اقتصادی اور تکنیکی طاقت کے ساتھ ساتھ نئے اتفاق رائے کے لیے فکری، اخلاقی، نظریاتی صلاحیت کو یکجا کرنے میں برکس ممالک عالمی کردارکے حامل ہیں۔
گارسیا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے توانائی اور آب و ہوا کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی ترقی سمیت عوامی پالیسیوں کی ضرورت ہے جن کا مقصد انتہائی مشکلات کی شکار آبادیوں کی مددکرنا ہو اوراسی طرح موجودہ دور میں برکس کا کرداراہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کی جانب سے پیش کئے جانے والے مواقع ایسے نتائج دےسکتے ہیں جو سرمایہ دارانہ نظام میں نہ تو پہلے سے دیکھے گئے تھے اور نہ ہی مطلوب تھے تاہم برکس کو جنوبی ممالک کے درمیان تعاون بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
اس لحاظ سے انہوں نے روشنی ڈالی کہ چین پہلے ہی افریقی براعظم کوانتہائی اہم امداد فراہم کر رہا ہے۔