سوچی، روس (شِنہوا) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تقریباً 20 ممالک برکس گروپ کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو آج کی کثیر قطبی دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
لاوروف نے یہ بات روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے والدائی ڈسکشن کلب کے 20 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر کہی۔
لاوروف نے کہا کہ دنیا کثیر قطبی ہوتی جا رہی ہے، ممالک قابل اعتماد شراکت دار تلاش کرنا چاہتے ہیں اور برکس کی توسیع کو اس کے براہ راست ثبوت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ریاستیں برکس کے پانچ رکن ممالک کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں اور تقریباً 20 مما لک (ایسوسی ایشن کے ساتھ) خصوصی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ برکس کو ایک قابل اعتماد ایسوسی ایشن کے طور پر دیکھا جاتا ہے ،برکس کے ارکان کو قابل اعتماد شراکت داروں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
والدائی ڈسکشن کلب کے اس سال کے اجلاس کا موضوع "فیئر ملٹی پولرٹی: سب کے لئے سلامتی اور ترقی کو کیسے یقینی بنایا جائے" ہے۔
یہ تقریب 2 سے 5 اکتوبر تک سوچی میں منعقد ہوگی اور اس میں 40 سے زائد ممالک کے 140 ماہرین، سیاستدان اور سفارت کار شرکت کریں گے۔