• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برکینا فاسو ، سپلائی قافلے پر حملے میں 34 افراد ہلاکتازترین

June 28, 2023

اوگاڈوگوا(شِنہوا)برکینا فاسو میں ایک سپلائی قافلے پر حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 31 فوجی اور تین فوجی معاون شامل ہیں۔  فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ فوجی دستوں کی نگرانی میں جانے والے سپلائی قافلے پر یہ حملہ وسطی نارڈ خطے میں بام صوبے کے نامسیگیا میں گھات لگا کر کیا گیا۔ بیان کے مطابق انتہائی پرتشدد، فوجی یونٹس کی طرف سے بھرپور ردعمل کے باوجود لڑائی میں بھاری نقصان ہوا۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ تقریبا 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں نکال لیا گیا ۔ تقریبا 10 فوجی اہلکار لاپتہ ہیں ۔ لڑائی میں 40 سے زائد دہشت گرد بھی مارے گئے۔ بیان کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے مزید  فورس بھیج دی گئی ہے۔