اوگاڈوگو (شِںہوا) برکینا فاسو کے شمال مغربی خطے باؤکل دو موہون میں ایک دہشت گرد حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
گورنر بابو پیئر بسنگا نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ( پاکستانی وقت کے مطا بق رات 10 بجے) کے قریب صوبہ موہون کے چیریبا ڈیپارٹمنٹ میں یولو گاؤں کو "بزدلانہ اور وحشیانہ" دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
گورنر کے مطابق مسلح افراد نے دریا کے کنارے سبزیوں کی کاشتکاری میں مصروف پرامن شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔
مغربی افریقہ کا یہ ملک 2015 سے عدم تحفظ کا شکار ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔