ساو پالو(شِنہوا) برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساو پالو کے علاقے بیریگوی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلا ک ہو گئے۔
مقامی محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا ہے کہ طیارہ ساو پالو شہر سے 521 کلومیٹر دورسینےڈور ٹیوٹونیو ویلیلا ہائی وے سے 5 کلومیٹر فاصلے پر واقعے کھیت میں گرا۔
زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔
فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔