• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برازیل ، شدید بارشوں سے 39 افراد ہلاک ہوگئےتازترین

May 04, 2024

ساؤ پاؤلو(شِنہوا) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے جبکہ  تقریباً 70 افراد لاپتہ ہیں۔

محکمہ  شہری دفاع کے مطابق بارشوں کی صورت میں اس  بدترین موسمیاتی آفت سے اب تک ریاستی دارالحکومت پورٹو الیگری سمیت 235 میونسپلٹیزمتاثر ہوئی ہیں۔ 

ریاست میں پیر سے مسلسل بارش جاری ہے،جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے اور کئی ایک پل تباہ ہوگئے ہیں۔14لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہرپورٹو الیگری میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔

موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ پڑوسی ریاست سانتا کیٹرینا تک پھیل گیا ہے جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔