برازیلیا (شِنہوا) برازیل کی وفاقی پولیس نے نوول کرونا وائرس ریکارڈ کے مبینہ طور پر غلط ہونے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر سابق صدر جائر بولسونارو کے گھر کی تلاشی لی اور ان کا موبائل قبضے میں لے لیا۔
چھاپے کے دوران حکام نے بولسونارو کے اسسٹنٹ لیفٹیننٹ کرنل مارو سڈ اور دو سیکورٹی گارڈز کو بھی گرفتار کر لیا۔
بولسونارو نے میڈیا کو برازیلیا میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کی تصدیق کی اور مبینہ جعلی دستاویزات میں کسی بھی طور اپنے کردار کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ انہوں نے کبھی نوول کرونا وائرس ویکسین نہیں لگوائی۔
وفاقی پولیس نےایک بیان میں کہا کہ انہوں نے برازیلیااور ریو ڈی جینیرو میں مجموعی طور پر 16 تلاشی اور گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ 6 حفاظتی حراست کے احکامات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات نومبر 2021 اور دسمبر 2022 کے درمیان وزارت صحت کے ڈیٹا بیس میں ویکسی نیشن کے ممکنہ غلط اعداد و شمار کے اندراج بارے ہے۔
وفاقی سپریم کورٹ صحت کے قواعد و ضوابط اور مجرمانہ تنظیموں میں حصہ لینے کے الزامات کی تحقیقات کی نگرانی کر رہی ہے۔