• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برازیل، نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں 4 ہزار 500 طبی اہلکار ہلاک ہوئےتازترین

October 14, 2022

ساؤ پاؤلو (شِنہوا) برازیل میں عالمی وبا  کے خلاف جنگ کے دوران اب تک 4 ہزار 500 سے زائد طبی اہلکار نوول کرو نا وائرس سے متاثر ہوکر جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

مزدوروں کی عالمی تنظیم سے منسلک  پبلک سر وسز انٹر نیشنل  (پی ایس آئی) کے مطابق اس مرض کا شکار ہونے والوں میں 1 ہزار 184کا تعلق نرسنگ سٹاف سے تھا جن میں ہر 10 میں 8 خواتین تھیں۔

پبلک سروسز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اموات مارچ 2020 سے دسمبر 2021 کے درمیان ہوئیں۔ 

یہ رپورٹ سرکاری اعدادوشمار کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے جس کا مقصد برازیل اور دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر رونما ہو نے والے ان واقعات کا عوامی پالیسی کی روشنی میں تجزیہ کرنا تھا۔

برازیل کی وزارت صحت کے مطابق نوول کرونا وائرس سے اب تک 6 لاکھ 87 ہزار 26 اموات ہوچکی ہیں۔ اموات کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ کے بعد برازیل دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے برازیل ، امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق  پبلک سروسز انٹر نیشنل نے یہ اعداد و شمار 700 ٹریڈ یونینز سے جمع کئے ہیں جو 154 ممالک میں 3 کروڑ مزدوروں کی نمائندگی کرتی ہیں۔