• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برازیل میں طوفان و بادوباراں سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئیتازترین

May 08, 2024

ساؤپاؤلو (شِنہوا) برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل میں طوفان سے گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔

ریاست کے شہری دفاع ادارے کے مطابق یوراگوئے اور ارجنٹائن کی سرحد سے متصل ریاست میں ریکارڈ بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 361 افراد زخمی ہوئے جبکہ 132 لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ دارالحکومت پورٹو الیگری سمیت ریاست کے 497 میں سے 388 قصبوں میں 14 لاکھ سے زائد افراد اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔

شہر کی 85 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہو چکی ہے جس کی وجہ حکام کو راشن فراہم کرنا پڑا۔

سیلاب سے 790 اسکول متاثر ہوئے ہیں 388 کو نقصان پہنچا اور دیگر 52 میں متاثرہ علاقوں سے نکالے گئے افراد نے پناہ لے رکھی ہے جس کے سبب ریاست بھر میں تعلیمی کلاسز معطل کردی گئی ہیں۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا نے آفت زدہ علاقوں کا معائنہ کیا اور وفاق کی جانب سے امداد کا وعدہ کیا۔

متعدد موسمیاتی واقعات کے سبب بارش برسانے والے بادل ریاست کے آدھے حصے پر چھائے ہوئے ہیں۔ یہ ریاست 2023 میں 9 ایکسٹرا ٹراپیکل سمندری طوفانوں سے متاثر ہوئی تھی۔