• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برازیل میں طوفان بادوباراں سے 10 افراد ہلاکتازترین

May 02, 2024

ساؤ پاؤلو(شِنہوا) برازیل کے جنوبی حصے میں  شدید طوفان بادوباراں سے ہلاکتوں کی تعداد  بڑھ کر 10 ہو گئی جبکہ 21 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

گورنر ایڈورڈو لیٹی نے اعلان کیا کہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں جمعرات تک کے لیے کلاسیں  معطل کر دی گئی ہیں جبکہ جلد برازیلی  صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نقصان کا جائزہ لینے اور وفاقی فنڈ فراہم کرنے کے لیے ریاست کا دورہ کر ینگے۔

لیٹی نے صورتحال کو ڈرامائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈوبے گھروں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز  سے ظاہر ہو رہا ہے کہ  یہ ہماری ریاست میں اب تک کی بدترین تباہی ہے جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے ہفتہ تک مزید  بارش کی پیش گوئی بھی  کی ہے۔

لیٹی کے مطابق اب تک تقریباً 4 ہزار 400 مکینوں کو متاثرہ علاقوں سے  نکالا گیا ہےجبکہ107 شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادھر ریاست کے بڑے شہروں میں سے ایک سانتا ماریا میں بدھ کو مٹی کا تودہ گرا  جبکہ دریا کا بند ٹوٹنے سے پل اور سڑکیں بہہ گئیں۔