• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برازیل میں چین۔ لاطینی امریکہ- کریبین انسانی حقوق کے پہلے گول میز اجلاس کا انعقادتازترین

September 11, 2024

ریو ڈی جینرو (شِنہوا) برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں چین ۔ لاطینی امریکہ ۔ کیریبین انسانی حقوق پر پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

چین ۔ امریکہ ۔ کریبین ممالک کے 120 سے زائد سینئر حکام، ماہرین اور اسکالرز کے علاوہ سماجی تنظیموں، تھنک ٹینکس اور میڈیا نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے انسانی حقوق میں پیشرفت سے متعلق تعاون پر بات چیت کی۔

چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز کے صدر پدما چولنگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔لاطینی امریکہ ۔ کریبین برادری کے قیام کے لئے چین، لاطینی امریکہ اور کریبین انسانی حقوق سے آگاہی رکھتے ہیں اور اس تصور کے مختلف راستوں پر چل رہے ہیں۔

چولنگ نے کہا کہ چین ۔لاطینی امریکہ ۔ کریبین ممالک کو مشترکہ سلامتی کے تصورات کا اشتراک کرنا اور انسانی حقوق سے متعلق پرامن ماحول پیدا کرنے کے لئے ملکر کام کرنا جاری رکھتے ہوئے مشترکہ ترقی کی کھوج کرنا، مشترکہ طور پر انسانی حقوق کا ایک جامع راستہ تلاش کرنا اور تہذیبوں کے بقائے باہمی کے تصور کو برقرار رکھنا چاہیے۔ انسانی حقوق کے مختلف تصورات کا احترام اور ان کی حمایت کرنا بھی ضروری ہے۔

برازیل میں چینی سفیر ژو چھنگ چھیاؤ نے کہا کہ تاریخی عمل، سماجی نظام اور ثقافتی روایات میں اختلافات کے باوجود چین اور لاطینی امریکہ ترقی ، بحالی اور لوگوں کی فلاح و بہبود بہتر بنانے میں مشترکہ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

ژو نے یہ بھی کہا کہ برازیل اور دیگر لاطینی امریکہ کیریبین ممالک بھوک ،غربت کے خاتمے، حکمرانی میں سماجی مساوات اور انصاف کے فروغ کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس لئے فریقین کو انسانی حقوق میں تبادلہ اور تعاون جاری رکھنا چاہئے۔

اینڈیئن پارلیمنٹ کے صدر گستاوو پاچیکو ولار نے کہا کہ چین ۔ لاطینی امریکہ ۔ کریبین ممالک نے انسانی حقوق کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فریقین کو جنگ ، بین الاقوامی تجارت اور غذائی تحفظ سے متعلق موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے متعلقہ پالیسیاں تشکیل دینی چاہئے۔