• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برازیل ، لینڈسلائیڈز کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئیتازترین

February 27, 2023

ساپالو(شِنہوا)برازیل کی جنوب مشرقی ریاست سا پالو کے ساحل پر شدید بارش سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہوگئی ہے۔ریاستی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرنے والوں میں 19 بچے بھی شامل ہیں ۔ان کی سب سے اولین تر جیح متاثرین کو امداد فراہم کرناہے۔فوجی دستے، فائر فائٹرز، رضاکار اور امدادی کارکن اب بھی ہلاک شدگان اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کھدائی کررہے ہیں۔زیادہ تر متاثرین سیرا ڈی مار پہاڑی سلسلے کی ڈھلوانوں پر انتہائی پرخطر علاقوں کی غریب بستیوں میں ر ہا ئش پذیر تھے جو سا سباس تیا  کے ساحل پر بارا ڈو ساہی کے قریب واقع ہے۔نئے لینڈ سلائیڈزکے خطرے کے سبب اپنے گھروں سے محروم ہونے والے تقریبا 2 ہزار 440 افراد کو نکالنا پڑا ہے۔لینڈ سلائیڈز اور طوفان سے ہونے والے نقصانات کے سبب ساحلی سڑکیں بند کردی گئی تھیں جنہیں اتوار سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ریاست سا پالو میں موگی دا کروز کو برٹیوگا سے ملانے والی شاہراہ 6 ماہ تک بند رہے گی کیونکہ بارش نے اس کا نکاسی آب کا نظام تباہ کردیا ہے۔برازیل کے ساحلی شہروں برٹیوگا، کاراگواتوبا، گواروجا، الہابیلا، سا سباس تیا اور اوباتوبا میں19 فروری کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ریکارڈ بارش ہوئی تھی ۔فروری میں ہونے والی بارش کے مقابلے میں ایک ہی دن میں دوگنا بارش سے برازیل کے خصوصی سیاحتی مقامات میں سے ایک سا سباس تیا کا ساحل پانی سے بھرگیا۔برازیل کی وزارت انضمام اور علاقائی ترقی کے تخمینہ کے مطابق برازیل کے 14 ہزار علاقوں میں رہنے والے تقریبا 40 لاکھ شہری  قدرتی آفات کے خطرے کی زد میں ہیں۔