برازیلیا (شِنہوا) برازیل کی مارکیٹ کو چین اور دنیا کے درمیان تبادلوں اور تعاون کی مزید بحالی سے چین-برازیل تعاون میں استحکام کی توقع ہے۔ برازیل کے روزنامہ ایستاداو کے مطابق چین سے آنے والی زیادہ سازگار اطلاعات کو برازیل کی مارکیٹ میں پہلے سے ہی سمجھا جارہا ہے، سب کچھ ظاہر کرتا ہے کہ چین کا اقتصادی انجن دوبارہ اپنی طاقت حاصل کر لے گا۔ اس وقت، چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے امکانات دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رہے ہیں کیونکہ چین نے اپنے کوویڈ ردعمل کی پالیسیوں کو بہتر اور ایڈجسٹ کیا ہے، اور 2022 میں اس کی جی ڈی پی کی نمو کا تازہ ترین ڈیٹا بھی عام توقعات سے زیادہ مضبوط ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں چین کی جی ڈی پی گزشتہ سال کی نسبت 3فیصد اضافے کے ساتھ 1ہزار210کھرب 20ارب70کروڑیوآن (تقریباً179کھرب50ارب ڈالر) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہوژو کی ڈیچھنگ کاؤنٹی کے چھیان یوان ٹاؤن میں سیاح تفریح کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
برازیل کے ماہر اقتصادیات رونی لِنس نے شِنہوا کو بتایا کہ چین نے معیشت پر کوویڈ-19 کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں اور حال ہی میں سائنسی معلومات اور درست فیصلے کی بنیاد پر وباسے بچاؤ کی پالیسیوں کو بہتر اور ایڈجسٹ کیا ہے۔
برازیل کے تھنک ٹینک گیٹولیو ورگاس فاؤنڈیشن کے مالیاتی ماہر شیا ہواشینگ نے کہا کہ اس سال چین کی معیشت میں مضبوط ترقی کی توقع ہے۔
شیا نے کہا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے یوآن کی حالیہ نمایاں قدر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یوآن کی مارکیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور چین میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو گا۔