• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برازیل ، بارشوں ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 تک پہنچ گئیتازترین

May 17, 2024

ساوپالو(شِنہوا) برازیل کے جنو بی علاقوں میں طوفانی بارشوں ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے  ہلاکتوں کی تعداد151 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 104 سے زیادہ  افراد لاپتہ  تاحال لاپتہ ہیں۔

29 اپریل کو ملک کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں شروع ہونیوالی طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 6 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد 149 سے بڑھ کر 151 ہو گئی، ریاست کے 497 شہروں میں سے 458 شدید سیلاب کا شکار ہیں، جن میں دارالحکومت پورٹو الیگری بھی شامل ہے، جہاں دریائے گیابا کاسیلابی پانی  قریب علاقوں میں داخل ہو گیا جس سے زیادہ تر علاقہ ڈوب گیا۔

سول ڈیفنس ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ریاست میں  22 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ  افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں، اس ریاست کی سرحد ارجنٹائن اور یوراگوئے سے ملتی ہے، یہ  برازیل کے زرعی کاروبار کا مرکز ہے اور لاطینی امریکہ میں چاول پیدا کرنے والا سب سے بڑاخطہ  ہے۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے متاثرہ  علاقے کا   دوبارہ دورہ کیااور امدادی کیمپوں میں پناہ لینے والوں سے  ملاقات  کی۔انہوں بے گھر ہونیوالے خاندانوں کے لیے مزید امداد کا وعدہ کیا تاکہ وہ نئے گھر خرید سکیں۔