• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بوٹسوانا کا اومیکرون کی نئی ذیلی قسم کی تشخیص کا دعویٰتازترین

December 02, 2022

گبرون(شِنہوا)بوٹسوانا کی وزارت صحت کے ترجمان کرسٹوفر نیانگا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بوٹسوانا میں نوول کرونا وائرس کی اومیکرون قسم کی نئی ذیلی لائن ایجز دریافت کر لی گئی ہیں۔

کرسٹوفر نیانگا نے جمعہ کے روز بتایا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس کیسز میں معمول کی جینوم ترتیب کے دوران ذیلی لائن ایجز بی کیو ۔ 1 اور بی کیو ۔1.1 دریافت ہوئی ہیں۔

نیانگا نے کہا کہ دونوں ذیلی اقسام حالیہ اومیکرون کی قسم بی اے ۔ 5 کی ذیلی لائن ایجز ہیں جو گزشتہ چند ماہ سے بوٹسوانا میں پھیل رہا ہے اور اس میں وائرس کی اضافی تبدیلیاں موجود ہیں۔

کرسٹوفر نیانگا نے کہا کہ اگرچہ اومیکرون کی 2 نئی ذیلی لائن ایجز بوٹسوانا کیلئے نئی ہیں لیکن 2022ء کی دوسری سہ ماہی کے بعد اس نے  یورپ اور ایشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی تباہی مچائی ہوئی ہے۔