• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بولیویا، ہائی وے پر حادثے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاکتازترین

September 27, 2022

لا پاز(شِنہوا) بولیویا کے ڈیپارٹمنٹ لا پاز میں ایک ہائی وے پر دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی امدادی ادارےکے ڈائریکٹر مارکو نویا نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکت خیز حادثہ ہفتہ کے روز انتہائی تیز رفتاری ، لین پر چڑھائی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ ان دو نجی گاڑیوں میں دو 

گھرانوں کے افراد سوار تھے۔

پولیس زخمیوں کی مددکے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ حادثے کے دوران ایک زوردار آواز سنی گئی اور آس پاس کے رہائشی باہر نکل آئے جہاں انہوں نے گاڑیاں اور کئی لاشیں دیکھی ۔