• Dublin, United States
  • |
  • Nov, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بوئنگ نے یونین کی ہڑ تال کے باعث مخدوش مالی حالات کے پیش نظرملازمین کی بھرتیاں منجمد ، تنخواہوں میں اضافہ موخرکردیاتازترین

September 19, 2024

نیویارک(شِنہوا)امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے کہا ہے کہ وہ کمپنی کی سب سے بڑی یونین کی طرف سے شروع کی گئی ہڑتال کی وجہ سے مالی نقصانات کے باعث اپنی افرادی قوت کی بھرتیوں کو منجمد  اور تنخواہوں میں اضافہ موخرکرے گی۔

کمپنی نے عملے کے نام ایک مراسلے میں لاگت کی بچت کے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے 737، 767 اور 777 جیٹ طیاروں کی فراہمی کے آرڈرز میں بھی کٹوتی کرے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ ملازمین اور ایگزیکٹوز کے لیے عارضی چھٹیوں پر بھی غور کر رہی ہے۔

ایک تجزیہ کار کے اندازے کے مطابق ایک ہڑتال سے مینوفیکچرر کو ایک ہفتے میں تقریبا 50کروڑامریکی ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔وال سٹریٹ جرنل نے اس  بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہڑتال سے ایک ماہ قبل کمپنی کے آپریشنز تقریبا ایک ارب ڈالر چل رہے تھے اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں نے خبردار کیا تھا کہ وہ بوئنگ کی درجہ بندی کم کر سکتے ہیں۔

بوئنگ کے مالیاتی سربراہ برائن ویسٹ نے مراسلےمیں کہاکہ یہ ہڑتال ہماری بحالی کو ایک اہم طریقے سے خطرے میں ڈال رہی ہے اور ہمیں نقد رقم کے تحفظ اور اپنے مشترکہ مستقبل کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔

کمپنی کی 33ہزار ممران پر مشتمل مشینسٹ یونین نے یونین کے رہنماؤں اور بوئنگ ایگزیکٹوز کے درمیان طے پانے والے لیبر معاہدے کومسترد  کرنے کے بعد جمعہ سے ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔