• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بوآؤ فورم2024 کامیاب پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیاتازترین

March 29, 2024

بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے ) کی سالانہ کانفرنس 2024 جمعہ کو چین کے صوبے ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں کئی ایک امورپراتفاق رائے کے ساتھ  اختتام پذیر ہو گئی۔

اختتامی پریس کانفرنس میں بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل لی باؤڈونگ نے کہاکہ بی ایف اے کے تمام فریق آج دنیا کودرپیش چیلنجز سے بہتر طورپر آگاہ ہیں، تمام ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سست عالمی اقتصادی بحالی اور علاقائی تنازعات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف مل کر کام کرنے سے ہی ہم چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکتے ہیں۔ لی نے کہا کہ ایشیا پائیدار ترقی کے ایک نئے دور کی قیادت کر رہا ہے،اور چین کوویڈ کی وبا کے بعد کے دورمیں عالمی معیشت کی پائیدار ترقی کا ستون بن کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور مزید اقتصادی کھلے پن کوفروغ دے رہا ہے اور توقع ہے کہ ملک عالمی اقتصادی ترقی میں سب سے بڑا شراکت داربنے گا۔  اتفاق رائے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جدت ترقی کے لیے ناقابل تسخیر محرک ہے اور دنیا بھر کے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی پر اقدامات کو تیز کرنا چاہیے۔