بنکاک (شِںہوا) بنکاک بین الاقوامی کتب میلہ 2023 میں 51 سالہ وسان چھیدی چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی بارے کئی کتابیں تھامے چینی کتابوں کے اسٹال پر مزید کتابوں کے متلاشی تھے۔
وسان نے کہا کہ کتابوں کے مطالعہ سے میں جاننا چاہتا ہوں کہ چین نے گزشتہ عشروں میں اتنی تیز رفتار سماجی اور معاشی ترقی کیسے حاصل کی۔
چینی ثقافت ، اقتصادی اور سماجی کامیابیوں سے متاثر ہو کر تھائی لینڈ کے ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ سرکاری ملازم وسان چین بارے مزید جاننے کے خواہش مند تھے۔
اسی لئے انہوں نے 2006 میں چینی زبان کو سیکھنا شروع کیا اور اب وہ چینی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہو ئے بنیادی الفاظ اور جملوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک بڑے ملک کی حیثیت سے باہمی فائدے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ چین نے سب کو مزید خوشحال بنانے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ تھائی لینڈ حکمرانی اور معاشی پالیسیوں کے اعتبار سے چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ۔
چین کے کھلےپن بارے ایک مزید کتاب اٹھاتے ہوئے وسان نے کہا کہ وہ چینی جدیدیت اور رین من بی کو بین الاقوامی سطح پر اپنانے جیسے موضوعات میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کا چین۔لاؤس ریلوے کے ذریعے چین کا دورہ کرنے کا ارادہ بھی ہے۔
تھائی لینڈ، بنکاک میں منعقدہ بنکاک بین الاقوامی کتب میلہ 2023 میں لوگ کتابیں منتخب کررہے ہیں۔(شِںہوا)
کتب میلہ 11 روز جاری رہا جس نے نہ صرف وسان جیسے چینی کتابوں کے شائقین بلکہ تھائی صنعت کے سرکردہ افراد کو بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور تبادلوں کے لئے اپنی سمت متوجہ کیا۔