• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی،عبوری حکومت کے قیام کا اعلانتازترین

August 05, 2024

ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلادیش میں  حکومت مخالفت پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی ہوگئی ہیں، آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیشی فوج کے سربراہ وقار الزماں نے پیر کو ڈھاکہ میں اپنے خطاب کے دوران تصدیق کی کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے، اس سے قبل  حسینہ کے استعفیٰ کے بارے میں میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ 76 سالہ حسینہ نے رواں سال جنوری میں حکمران  جماعت عوامی لیگ (اے ایل) کی پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد مسلسل چوتھی بار ملک کی وزیر اعظم کا  عہدہ سنبھالا تھا۔