• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیشی دارالحکومت سے ائیر چائنہ کی ڈھاکہ- بیجنگ براہ راست پرواز کا آغازتازترین

July 12, 2024

ڈھاکہ( شِہنوا)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور چین کے بیجنگ کے درمیان براہ راست پرواز کا حضرت شاہ  جلال ہوائی اڈے سے سرکاری تقریب کے ساتھ آغاز کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش کے شہری ہوا بازی اور سیاحت کے وزیر محمد فاروق خان نے ایئر چائنا کی ڈھاکہ سے بیجنگ اور بیجنگ سے ڈھاکہ براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وزیر نے کہا کہ ڈھاکہ سے بیجنگ کے لئے براہ راست پرواز دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی توسیع  میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پرواز چین اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی ،تعاون، ترقی ،اور بڑھتے ہوئے روابط کا ثبوت ہے۔اس پرواز کے ذریعے ہمارے ملک کے عوام،تاجر اور طلبا چین جا سکیں گے۔اس کے سیاحت اور دیگر شعبوں میں بھی فوائد حاصل ہوںگے۔

بنگلہ دیش میں ائیر چائنہ کے کنٹری منیجر آن مِنگ نے کہا کہ  کامیابی کیساتھ اس نئے روٹ کو شروع کرنے پر ہم  پر جوش ہیں جو چین اور بنگلہ دیش کے درمیان  دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی  کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نئی سروس نہ صرف سفر کو آسان بنائے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ دے گی۔ ایئر چائنا اس روٹ پر ہفتہ وار چار پروازیں منگل، بدھ،جمعرات اور جمعہ کے روز چلائے گی۔