• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیشی عدالت کا شدید گرمی کی لہر کے باعث تمام اسکول بند کرنے کا حکمتازترین

April 30, 2024

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں غیرمعمولی گرمی اور ریکارڈ درجہ حرارت کی وجہ سے ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول جمعرات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

یہ حکم ملک کے کچھ حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران کلاسز دوبارہ شروع ہونے اور اس سے کچھ طلباء اور اساتذہ کے بیمار ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

اسکول اور کالج شدید گرمی کی وجہ سے 21 سے 27 اپریل تک بند رہنے کے بعد اتوار سے دوبارہ کھل گئے تھے۔

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں ایک رکشہ ڈرائیور اپنے چہرے پر پانی چھڑک کر ٹھنڈک حاصل کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بنگلہ دیش نے اتوار کو شدید گرمی کی لہر میں انتباہ میں توسیع کردی تھی اس سے قبل 19، 22 اور 25 اپریل کو یہ اتنباہ جاری کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کا محکمہ موسمیات ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کرنے موسمی اثرات کی مسلسل نگرانی کررہا ہے اور اس ردعمل جاری کررہا ہے۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ روز موسم گرما کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 215 کلومیٹر مغرب میں واقع ضلع چوادانگا میں ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ڈھاکہ کا درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

ڈھاکہ میں گزشتہ برس 16 اپریل کو درجہ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو 58 برس کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں کشتیوں پر سوار افراد دھوپ سے بچنے کے لئے چھتریاں استعمال کررہے ہیں۔ (شنہوا)

رواں سال گرمی کا آغاز اپریل کے اوائل سے ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈھاکہ اور ملک کے دیگر حصوں میں لوگ زیادہ تر سایہ کی تلاش میں رہتے ہیں۔