ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش کے بالائی علاقوں کے دریاوں میں آںے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہو گئی ہے، جن میں 6خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کی جانب سے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کے تین جنوب مشرقی اضلاع فینی، کومیلا اور نواکھلی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتوں کے دوران سیلاب سے اب تک 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک کے 64 میں سے 11 اضلاع میں سیلاب سے تقریباً 60 لاکھ لوگ متاثر ہوئے جہاں انسانی جانوں، املاک اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، جنوب مشرقی اور شمال مشرقی اضلاع میں اب بھی6لاکھ 5ہزار767 افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔