• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما اور انکی اہلیہ کوبدعنوانی کے مقدمے میں غیر حاضری پرقید کی سزاتازترین

August 03, 2023

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کوکرپشن کیس میں غیر حاضری پر نو سال قید جبکہ ان کی اہلیہ زبیدہ رحمان کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت  کے جلاوطن رہنما پر3 کروڑ ٹکا(2 لاکھ 73 ہزارڈالر)کاجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

ڈھاکہ میٹروپولیٹن کےسینئرسپیشل جج ایم ڈی اسد الزمان نے بدھ کو ان کی غیر موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے طارق رحمان کی اہلیہ زبیدہ کو 35 لاکھ ٹکا جرمانہ کیا جوادا کرنے میں ناکامی پرانہیں مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

عدالت نے حکام کو2008 سے لندن میں مقیم طارق رحمان اور ان کی اہلیہ کی 2 کروڑ74 لاکھ ٹکا مالیت کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔