• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش نے سرکاری ملازمین کے فرسٹ کلاس میں سفر پر پابندی عائد کردیتازترین

June 01, 2023

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کےلیے فرسٹ کلاس کے ذریعے سفر پرتاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ کے پریس ونگ کے بیان کےمطابق انہوں نے اس سلسلے میں ایک ہدایت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

حکومت نے کوویڈ-19 کے اثرات  سمیت عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات اپنائے ہیں۔

بنگلہ دیش نے سرکاری اخراجات میں کمی کے کثیر جہتی اقدامات کے طور پر گزشتہ سال نومبر میں تمام سرکاری ملازمین کے غیر ملکی سفر پرتاحکم ثانی پابندی لگا دی تھی۔ تاہم اس سال مارچ میں اخراجات پر کچھ پابندیوں میں نرمی کی گئی۔