ڈھاکہ (شِںہوا) بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے اتوار سے شروع رواں ہفتے کے لیے چیک کیش کرانے کی حد کو بڑھا کر 5 لاکھ ٹکا (4 ہزار 166 امریکی ڈالر) یومیہ کردیا ہے۔
بنگلہ دیش بینک کے جاری کردہ تازہ ترین مراسلے کے مطابق ملک میں تجارتی بینک اب یومیہ 5 لاکھ ٹکا تک نقد کی ادائیگی کرسکتے ہیں، اس سے قبل یہ حد 4 لاکھ ٹکا تھی۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 8 اگست کو سخت کنٹرول نافذ کرتے ہوئے چیک کیش کرانے کی حد ایک لاکھ ٹکا تک محدود کردی تھی۔
بینک کا یہ فیصلہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے بینکاری اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ عبوری حکومت 5 اگست کو سابق حکومت کے خاتمے کے بعد قائم ہوئی تھی۔