• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش نے آئی ایم ایف فنڈنگ کے حصول کیلئےگیس کی قیمتیں بڑھا دیںتازترین

January 18, 2023

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کی حکومت نے آئی ایم ایف یا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے فنڈنگ حاصل کرنے کی خاطر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے محض چند دن بعد ہی بدھ کو تجارتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

اضافے کی مجموعی شرح کم از کم 14.49 فیصد سے لے کر زیادہ سے زیادہ 178.88 فیصد ہے۔

وزارت بجلی ، توانائی اور معدنی وسائل کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سائز کے صنعتی یونٹس کیلئے گیس کی قیمت 30 ٹکا فی مکعب میٹر کے فلیٹ ریٹ پر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل بڑے صنعتی یونٹس کو 11.98 ٹکا، درمیانے درجے کے یونٹوں کو 11.78 اور چھوٹی صنعتوں کو 10.78 ٹکا ادا کرنا پڑتا تھا۔

ہوٹلوں اور ریستورانوں جیسے صارفین کیلئے گیس کی قیمت 26.64 ٹکا سے بڑھا کر 30.50 ٹکا فی یونٹ کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل ملک میں جون 2022 میں حکومتی سبسڈی کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 22.78 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں سال فروری سے ہوگا۔