ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بدھ کے روز معتدل اور موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا۔
2 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کے مختلف حصوں میں سڑکیں ، گلیاں اور ذیلی گلیاں ٹخنوں سے گھٹنے تک پانی میں ڈوب گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں مون سون کے فعال ہونے کے باعث پورے بنگلہ دیش میں معتدل سے موسلادھار بارشیں برس رہی ہیں۔
ڈھاکہ میں بارشیں ایک دن اور جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات (بی ایم ڈی) کی جانب سے شہر اور مضافات میں معتدل سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔