ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے ضلع سلہٹ میں ٹرک اور پک اپ وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 14 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے۔
سلہٹ کے ڈاکشن سورما پولیس سٹیشن کے انسپکٹر محمد ابوالحسین نے شِنہوا کو بتایا کہ بدھ کو ہونے والے تصادم میں کم سے کم 14 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئےجبکہ مرنے والے تمام تعمیراتی مزدور تھے۔
عہدیدار نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 240 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ضلع میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب سڑک حادثے میں کچھ کارکن شدید زخمی بھی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔