• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں خوبصورت "کیٹ اسٹارز" کی فنکاریاںتازترین

February 27, 2023

ڈھاکہ(شِنہوا) بلیوں کو چاہنے والے بنگلہ دیش میں جمع ہوئے اور ایک فیشن سے بھر پور اور خوبصورت پالتو جانوروں کی نمائش میں شرکت کی ۔ متعدد بلیاں شاندار لباس اور زیورات جیسے چشمے اور بوز پہن کر اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں۔ کچھ نے شہزادیوں کی مانند چمکدار لباس زیب تن کر رکھے تھے جس سے وہ خوبصورت نظر آ رہی  تھیں۔بنگلہ دیش پیٹ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ کیٹ شو کا مقصد خوبصورت بلیوں کو سامنے لانے میں مدد دینا اور لوگوں کو بلیوں کی حفاظت اور ان کی نگہداشت بارے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔