• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں گرمی کی لہر کے باعث سرکاری پرائمری سکول ارضی طور پر بندتازترین

June 05, 2023

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری گرمی کی لہر کی وجہ سے چار دن کے لیے بند رہیں گی۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں موسم گرما اپنے عروج پر پہنچتے ہی درجہ حرارت میں ریکارڈ سطح تک اضافہ ہو رہا ہے اور دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کئی حصوں کو گرمی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ توقع ہے کہ اگر گرمی کی لہر جاری رہی تو مقامی حکام مزید احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔