• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں چینی سرمایہ کاری سے قائم پہلا ونڈ پاورپلانٹ مکمل طور پر فعالتازترین

March 25, 2024

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ ہوا سے توانائی پیدا کرنے کا پہلا مرکزی منصوبہ کاکس بازار ونڈ پلانٹ کے آخری جنریٹر نے بھی کام شروع کردیا جس کے بعد یہ مکمل طور پرفعال ہوگیا ہے۔

دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریبا 400 کلومیٹر دور بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں واقع ونڈ پاور منصوبے میں چین کی اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن (ایس پی آئی سی) کے ماتحت ادارے وولنگ پاور کارپوریشن نے سرمایہ کاری کی ہے اور اسے پاور چائنہ چھنگ دو انجینئرنگ کارپوریشن نے تعمیر کیا ہے۔

مکمل فعال ہونے کے بعد یہ منصوبہ بنگلہ دیش کو سالانہ 14 کروڑ 50 لاکھ کلو واٹ صاف بجلی فراہم کرے گا جس سے کوئلےکی کھپت میں 44 ہزار 6 سوٹن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 1 لاکھ 9 ہزار 200 ٹن کی کمی ہوگی ۔ اس منصوبے سے پیدا شدہ بجلی 1 لاکھ گھروں کی بجلی کی طلب پورا کرے گی۔

شِںہوا سے بات کرتے ہوئے بنگلہ دیش پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو انجینئر محمد عبدالقادر غنی کہا کہ کاکس بازارمیں ونڈ پاور پلانٹ کے قیام سے بنگلہ دیش ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پہلے تجارتی دور میں داخل ہوگیا ہے۔

وولنگ پاور کارپوریشن کے بنگلہ دیش ڈویژن کے جنرل منیجر ہائی ژاؤ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چینی کاروباری اداروں نے بنگلہ دیش میں سرمایہ کار کی حیثیت سے ونڈ پاور متعارف کرائی ہے جس سے بنگلہ دیش میں ونڈ پاور شعبے میں موجود خلا پُر ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ منصوبے کی تعمیر میں چین کے وضح کردہ حل، چینی معیارات اور چینی آلات استعمال ہوئے ہیں جس سے بنگلہ دیش کی قابل تجدید توانائی صنعت میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے لئے ونڈ پاور شعبے میں افرادی قوت کے پہلی کھیپ کو تربیت دیکر 1 ہزار 500 سے زائد مقامی افراد کو ملازمت فراہم کی گئی۔

اس منصوبے کے بنگلہ دیشی انجینئرمانک احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش کواس قسم کی توانائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس منصوبے سے بہت کچھ سیکھا ہے جن میں ہوا سے زیادہ توانائی کی پیداوار اور بنگلہ دیش کے گرڈ میں محفوظ طریقے سے بجلی پیداوارکے طریقے شامل ہٰں۔انہوں نے کہا کہ وہ بجلی اور توانائی کی ترقی میں مزید کام کرنے کرنے سے متعلق بھی پرامید ہیں۔

غنی نے زور دیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت توانائی شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون سے مفید نتائج ملے ہیں جن میں کاکس بازار میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا یہ پہلا منصوبہ شامل ہے جبکہ مستقبل میں امید ہے کہ ہم اپنی توانائی شعبے میں پیشرفت کے لئے اس طرح کے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ درجے کا تعاون حاصل کرسکتے ہیں۔