• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں نے 5 لاکھ 50 ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے، رپورٹتازترین

July 04, 2023

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں چینی سفارت خانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں نے اب تک  تقریباً  5 لاکھ 50 ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں جس سے مقامی لوگوں کے روزگار میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

بنگلہ دیش میں  جاری کردہ چینی کاروباری اداروں کی سماجی ذمہ داری رپورٹ کے مطابق بجلی اور توانائی کے شعبے میں 27 چینی منصوبے  اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بنگلہ دیش کا انرجی مکس متنوع رہے۔   

اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں چینی کمپنیز کی جانب سے تعمیر کردہ 12 شاہراہیں، 21 پل اور 7 ریلوے لائنز بھی شامل ہیں۔

چین ۔ بنگلہ دیش شراکت داری، مضبوط کمیونٹیز کی تعمیر کے عنوان سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کاروباری اداروں نے سیوریج ٹریٹمنٹ، ریور ٹریننگ، سطح کے  پانی کی  ٹریٹمنٹ اور کیمپس کی ترقی جیسے مختلف منصوبوں میں بھی حصہ لیاجس سے سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں نمایاں مدد ملی۔

رپورٹ کے اجراکی تقریب میں بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین اوربنگلہ دیشی وزیر تجارت ٹیپو منشی سمیت 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

منشی نے بنگلہ دیش کی ترقی میں چینی کاروباری اداروں کے اہم کردار اور بنگلہ دیش کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خاص طور پر روزگار کے متعدد مواقع کی فراہمی میں چین کی حمایت کی تعریف کی۔

یاؤ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو سے متاثر ہو کر بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں نے گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو پر عمل درآمد کیا ہے اور اپنے بنگلہ دیشی ہم منصبوں کے ساتھ اپنے تجربات اور کامیابیوں کا تبادلہ کیا ہے تاکہ بنگلہ دیش کو اس کی ترقی کے امکانات سے فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکے۔