• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں چین کی تعمیر کردہ پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن نے کام شروع کردیاتازترین

February 10, 2024

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں پاور گرڈ اپ گریڈنگ اور تزئین و آرائش کے منصوبے کے تحت  چین کی تعمیر کردہ پہلی ٹرانسمیشن لائن نے کام شروع کردیاہے،جس سے راج شاہی کے شمال مغربی علاقے میں پاور گرڈ کی ترسیل کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ منصوبہ فوجیان الیکٹرک پاور انجینئرنگ کمپنی (ایف ای پی ای سی) سی سی سی انجینئرنگ اور جیانگ سو ای ٹرن کمپنی  نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔

اس  پروجیکٹ کے تحت  بنگلہ دیش کی پاور گرڈ کمپنی کے زیر انتظام تقریباً 99 سب اسٹیشنز اور تقریباً 1ہزار کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر، توسیع، اپ گریڈنگ اور تزئین و آرائش کا کام کیا جارہاہے۔ نیامت پور سے راہن پور تک پہلی ٹرانسمیشن لائن132 کلو وولٹ ڈبل سرکٹ لائن ہے۔

ایف ای پی ای سی کے چیف نمائندے شین جیان لونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ آپریشن کے بعد یہ بنگلہ دیش کے کمزور پاور گرڈ کو مؤثر طریقے سے بہتر بنائے گا، 132کے وی  کے پاور گرڈ کو 230 کے وی کے رنگ نیٹ ورکس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے بنگلہ دیش پاور گرڈ کو مستحکم آپریشن چلانے میں مدد کرے گا۔