نئی دہلی(شِنہوا) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ بھارت کے چار روزہ سرکاری دورے پر پیر کو نئی دہلی پہنچ گئیں۔
تقریباً تین سال بعد اپنے پہلا دورہ بھارت کے دوران شیخ حسینہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کریں گی۔
وہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گی۔
بھارت میں اپنے قیام کے دوران بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا مغربی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کا دورہ بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم حسینہ کے دورہ بھارت سے قبل، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح پر تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔