• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمتتازترین

January 27, 2023

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش نے ہالینڈ میں قرآن پاک کے ایک نسخے کو پھاڑنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل قرار دیا ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے دنیا بھر کے ٖڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی حساسیت کو ٹھیس پہنچی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش  ہیگ میں انتہائی قدامت پسند کارکن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ عمل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اس طرح کے گھناؤنے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور مسلمانوں کے مقدس اقدار اور مذہبی علامات کی توہین کے کسی بھی عمل کو مسترد کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلہ دیش تمام متعلقہ اداروں سے ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کی خاطر ایسی غیر ضروری اشتعال انگیزیوں اور اسلامو فوبیا کو ختم کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

ہالینڈ میں پیگیڈا تحریک کے رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے اتوار کو ہیگ میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے سامنے قرآن پاک کا ایک نسخہ پھاڑ دیا تھا۔ اس اقدام پر کچھ اسلامی ممالک اور یورپ میں متعدد مسلم کمیونٹیز کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔