• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش ، عمارت میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی، مالکان زیرِحراستتازترین

March 09, 2023

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تجارتی عمارت میں زور دار دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے  جس میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امدادی کارکنوں نے جمعرات کی صبح پرانے ڈھاکہ کے صدیق بازار علاقے میں پانچ منزلہ کمرشل عمارت سے ایک اورشخص کی لاش برآمد کی۔

فائرسروس کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر اختر الزمان نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، 30 مزید شدید زخمی مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

فائرحکام نے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق منگل کوشام 4 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔اس بڑے دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام کو شبہ ہے کہ اس کی ممکنہ وجہ گیس کا جمع ہونا ہوسکتا ہے۔

 ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میڈیا) کے این رائے نیوتی نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش پولیس کے  جاسوس محکمے نے جمعرات کو پانچ منزلہ عمارت کے دو مالکان سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔