• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بلوچستان، فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، 6 فوجی شہیدتازترین

September 27, 2022

اسلام آباد (شِنہوا) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں اتوار کو رات گئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پیر کی صبح ایک اعلامیہ میں بتایا کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر ضلع کے خوست علاقہ کی پرواز مشن پر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ ، عملے کا ایک رکن اور 3 سپاہی شامل ہیں۔